سری نگر//ضلع پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام ہوگیا، مہجور میموریل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ نے خطاب اپنے نام کیا. تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اشتراک سے کھیلا جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام پزیر ہوا ،فائنل میچ میں مہجور میموریل بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ نے ہائیر سیکنڈری سکول کریم آباد کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔ نمائندے کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی طرف سے کوئل پلوامہ میں 19 سال سے کم عمر زمرے کے کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج ہائیر سیکنڈری سکول کریم آباد پلوامہ اور مہجور میموریل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں مہجور میموریل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ نے شاندار جیت درج کی۔ ادھر فائنل میچ جیت کر مہجور میموریل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ کی ٹیم جب سکول واپس پہنچے تو سکول کے پرنسپل شیخ محمد اقبال اور دیگر سٹاف نے والہانہ استقبال کیا اور سکول ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ سکول کے پرنسپل شیخ محمد اقبال نے کھلاڑیوں کو مبارک دیتے ہوئے مستقبل میں دیگر کھیلوں میں بھی اسی طرح سکول کا نام روشن کرنے پر زور دیا۔










