ستورہ ترال میں مواصلاتی کمپنی کا ٹاور تیار

ترال //جنوبی کشمیر کے ترال کے ستورہ نامی گائوں کی کچھ آبادی نے بتایا کہ ان کے ایک حصے کے ساتھ ساتھ دیگر ملحقہ آبادی کو موبائیل نیٹ ورک کی عدم موجود گی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا گائوں میں ایک ٹاور بھی موجود ہے جس کو استعمال میں لا کر لوگوں کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے ۔مزکورہ لوگوں نے کے این ایس کو فون پر بتایا یہاں چند سال پہلے ائیر سیل مواصلاتی کمپنی نے سروس چل رہا تھا جسکے بعد کمپنی نے ملک میں نیٹ ورک بند کیا ہے جس کے بعد اسی طرف کے لوگوں کو بہتر موبائیل نیٹ ورک موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کسی بھی مواصلاتی کمپنی سے علاقے میں نیٹ ورک چالوں کرنے کی مانگ کی ہے۔