سری نگر//وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کے روز کہاکہ بادل پھٹنے کے بعدکشتواڑ اورکرگل میں پیداشدہ صورتحال پر مرکزی سرکار کڑی نظررکھے ہوئے ہے۔جے کے این ایس کے مطابق وزیراعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مرکزی سرکار کشتواڑ اورکرگل کی صورتحال کی نگرانی کررہی ہے اوردونوں علاقوں میں متاثرین کوہر ممکن مددفراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ اورکرگل کے متاثرہ علاقوں میں بچائو کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ،تاکہ لوگوں کی زندگیوں کوبچایاجاسکے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ میں متاثرہ علاقوں میں سبھی لوگوں کی سلامتی اورخروعافیت کیلئے دعاگوہوں ۔










