واگورہ چاڈورہ میں کہرام،6سالہ بچہ نالہ میں غرقآب

سرینگر //واگورہ بڈگام میں6سالہ بچہ نالہ میں غرقآب ہوگیا۔ کے این ایس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واگورہ چاڈورہ میں 6سالہ فیضان اشرف ولد محمد اشرف شیخ گھر کے قریب بہہ رہے نالہ میں نہانے کیلئے گیا۔ مذکورہ بچہ نالہ میں پانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا۔فیضان کو نالہ سے باہر نکالاگیا اور اسے نزدیکی ہسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ صدر ہسپتال میں ڈاکٹروںنے بچے کو مردہ قرار دیا۔ مذکورہ بچے کی میت جب واگورہ چاڈورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔