سری نگر//واشنگٹن نے بھارت اورپاکستان کوباہمی مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ نے ہمیشہ دونوں ملکوںکومستحکم تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی ہے ،اورآئندہ بھی واشنگٹن ہندوپاک کوباہمی تعلقات بہتر بنانے کیلئے حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔کشمیر نیوز سروس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق امریکہ کے قائمقام اسسٹنٹ سکریٹری برائے امور برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ڈین تھامسن نے ایک کانفرنس کے دوران کہاکہ میں یہ بتاناچاہتاہوں کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ہندوستان اورپاکستان باہمی مسائل ومعاملات کومل بیٹھ کرحل کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈین تھامسن نے کہاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس سال کے شروع میں جاری جنگ بندی اب بھی برقرار ہے ، اور ہم یقینی طور پربھارت اورپاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ مزید مستحکم تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے راستے تلاش کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق امریکہ کے قائمقام اسسٹنٹ سکریٹری برائے امور برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ڈین نے افغانستان سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ خطے کے تمام ممالک مستحکم اور محفوظ افغانستان کے آگے مشترکہ مفادات حاصل کریں۔سکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے دوران افغانستان ایک اہم موضوع زیر بحث ہوگا۔اسبارے میں ڈین تھامسن نے کہاکہ ہم یقینی طور پر اپنے ہندوستانی شراکت داروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بارے میں غور کریں گے کہ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ، فریقین کو اکٹھا کرنے کے طریقے تلاش کرنے اور دیرینہ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کے طے پانے کو جاری رکھنے کے لئے کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں۔










