سرینگر // جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم نے کہاکہ سب سے پہلے جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہئے اور بعد میں انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد حدبندی کی جاسکتی ہے۔کشمیر نیوز سروس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اپنی پارٹی اننت ناگ کے صدر عبدالرحیم نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے سامنے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں انتخابات کرائے جائیں گے تو اپنی پارٹی ان میں ضرور حصہ لے گی۔عبدل رحیم راتھرانہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم فرقہ پرست طاقتوں کیلیے راہ ہموار کرنے کے حق میں نہیں ہہیں‘۔ انہوں نے مذہبی بنیادوں پر لوگوں میں تفرقہ ڈالنے والوں پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی۔










