پانپور //وادی کشمیر میںکے متعدد علاقوں میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوںکی طرف رخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دہی ومیدانی علاقوں کی آبادی خوف وہراس میں مبتلا ہو رہی ہے ۔ادھر پانپور میں تیندوے کی موجود گی کے باعث مقامی لوگوں میںخوف و دہشت کیلہر دوڑ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے میج، پانپور علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کی تلاش شروع کردی ہے۔نمائندے نے بتایاضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع میج گاوں کے لوگوں میں اْس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے کے کچھ لوگوں نے تیندوے کے بچوں کو علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھاگیا ہے جس کے بعد لوگوں میں خو ف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ لوگوں نے تیندے کے بچوں کو دیکھتے ہی فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ کی ایک ٹیم نے میچ گائوں جا کر تیندوے کی تلاش شروع کر دی جس دوران ٹیم نے تیندوے کے دو بچوں کو سفیدے کے ایک درخت پر دیکھا جس کے بعد انہیں پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ادھر محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے بعد مقامی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے وادی کشمیر میں رواں سال کے دوران اب تک درجنوں مقامات پر جنگلی جانوروں کو دیکھا ہے جنہوں نے کئی انسانوں جن میں بچے بھی شامل ہیں ہلاک کیا ہے۔










