قلیل مدت میں سوشل میڈیا پر کوئز مقابلوں کو اہتمام کر کے نوجوان نسل زبان کی طرف راغب کیا
سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ممتازنوجوان سپیکرمنیر احمد ڈار نے کشمیری زبان کو عام کرنے اور تمام لوگوں خاص نوجوان نسل کر سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارموں کے ذریعے سے مادری زبان کی طرف راغب کرنے کی منفرد پہل کی ہے جس کو سماج کے تمام لوگوں نے زبردست سراہنا کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے کھاگ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان منیر احمد ڈار نے کشمیر زبان کو رعام کرنے اور لوگوں کو اس زبان کی طرف کئی اہم اقدامات اٹھائے جہاں لوگوں کی طرف سے ان اقدامات کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی جاری ہے ۔منیر ڈار دور درشن سرینگر کے ایک معروف پروگرام غدمارنگ جے اینڈ کے۔ یوتھ فورم،ریڈیوں کشمیر سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے کئی اعلیٰ پرنٹ میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ رہ چکے ہیں۔ سید اعجاز کے ساتھ ایک خاص ملاقات میں منیر احمد ڈار نے بتایا وہ انہوں نے اس مادری زبان کی طرف لوگوں کو راغب کرنے اور اسے ہر کشمیر ی تک ویڈیو فارمیٹ میںپہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ یہاں کے لوگ اپنی مادری زبان کے بارے میں جان سکیں گے ۔منیر ڈار نے بتایا وہ پرانے زمانے کے ان اشیاء یا چیزوں کو کھوج بھی نکال رہے ہیں جو موجودہ دور کے نوجوان نسل کے دل اور دماغ میں نہیں ۔ فیس بک پر’’منیر سپکیس‘‘کے نام سے موجود ایک پیج پر منیر لوگوں سے کشمیری سماج کے چیزوں کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات سے نوازتے ہیں ۔منیر نے بات چیت میں بتایا کہ اکثر لوگ کوئز کو جیتنے کے بعد مجھے کہتے ہیں کہ ہم آپ سے یہ انعام نہیں لیں گے آپ اپنا مشن جاری رکھیں گے ہم آپ کو مدد کریں کے لئے تیار ہیں ۔ہفتے کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ اس کو بڑے پیمانے پر شیر کرکے اپنی آراء بھی دیتے ہیں ۔انہوں نے اس مہم کا آغاز شیخ العالم (رح) سیریز سے کیا۔ منیر ڈار کی تخلیق کردہ 30 ویڈیوز کی ایک سیریز ہے جو فیس بک پیج پر موجود ہے ۔ڈار نے کہا ، ’’میں خود ہر ویڈیو کو فیس بک یا یو ٹیوب کے لئے بنانے سے کافی سیکھ رہا ہوں اور مجھے اپنی مادری زبان کی خالص ترین شکل کبھی نہیں معلوم تھی۔










