سرینگر //وادی کشمیر کے مشہورہ زنامہ ہسپتال لل دید سرینگر میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون نے بیک وقت3بچوں کو جنم دیا ہے تاہم ادارے کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایااس طرح کے واقعات یہاں معمول کے ہیں۔نمائندے کے مطابق وادی کشمیر کے معروف زنانہ ہسپتال لل دید سرینگر میں سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون نے 3بچوں کو جن دیا ہے ۔اس دوران میڈیکل سُپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی نے بتایا اس طرح کے واقعات اس ہسپتال میں معمول کے ہیں ۔انہوں نے بتایا کبھی یہاں اس طرح دو سے زیادہ بچوں کو جنم دیتے ہیں ۔ موصوف نے بتایا خاتون پلوامہ ضلع کے دربگام سے تعلق رکھتی ہے جہاں تینوں بچے بہتر حالت میں ہیں ۔افسر نے ڈاکٹروں کے رول کی تعریف کی ہے ۔










