dango

ملک میں زیکا وائرس کے کیسوں میں اضافہ برابر جاری

سرینگر//کووڈ 19کی دوسری لہر میں کمی کے ساتھ ہی ملک میں اب زیکا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے خاص کر ان ریاستوں اور یوٹیز میں اس کے پھیلنے کی زیادہ امکان بتایا جاتا ہے جن علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہتا ہے ۔ اس بیچ کیرالہ میں مزید پانچ افراد کے اس وائرس کی رپورٹ آئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے زیکا وائرس کے معاملات سامنے آرہے ہیں اور کیرالہ میں مزید پانچ کیس سامنے آئے ہیں متاثرین میں چار خواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کْنّوکْجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔کیرالہ میں مزید پانچ افراد زیکا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ وزیر صحت وینا جارج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں چار خواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کْنّوکْجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔قبل ازیں کیرالہ میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون (24) زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی حالانکہ وہ چھ دنوں میں صحتیاب ہو گئی اور ایک نجی اسپتال میں صحتمند بچے کو جنم دیا۔ کورونا وبا سے نبردآزما کیرالہ میں زیکا وائرس ایک اور بحران کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔اس پہلے کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو بتایا کہ ترواننت پورم کے انائرا علاقہ کے تین کلومیٹر کے دائرے میں زیکا وائرس کے انفیکشن کے ایک گروپ (کلسٹر) کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں زیکا وائرس کی صورت حال پر افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر وینا جارج نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاو کو روکنے کے لئے مچھروں کے خلاف فاگنگ کو متاثرہ علاقوں میں تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مائیکرو اسکیم تیار کی ہے اور ریکٹر نے کنٹرول سرگرمیوں کو تیز کرنے اور فاگنگ کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور ضلع انتظامیہ بھی اس کا ایک حصہ ہوگی اور تمام محکموں میں ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ وہ اگلے 7 دن تک فاگنگ کریں گے۔