سرینگر// جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں پولیس ، فوج اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر پونچھ میں ایک لاوارث بیگ سڑک پر پڑا رہنے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسزنے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک تلاشی آپریش کے دوران 7 گولے اور کئی پیکا راؤ ڈس بر آمد کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ ترال کے زیارت شریف نودل علاقے کے نزدیک ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ے تلاشی آپریشن کے دوران زیر زمین چھپائے گئے سات گولے اور کئی پیکا راؤ ڈس بر آمد کئے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھرپونچھ میں فوجی کیمپ بھمبر گالی کے نزدیک سڑک پر ایک پُر اسراربیگ دکھا گیا ۔جس کے نتیجے میں علاقہ میں سنسنی کا موحول پھیل گیا اس دورران پویس کی ایک ٹیم وہاں پرپہنچی جنہوںنے بیگ کی جانچ کی تاہم بیگ میں کوئی قابل اعتراض شے برآمد نہیں کی گئی ۔










