نہرو یوا کیندر نے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحترَضاکاروں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی

گوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے اہم میٹنگوں کا سلسلہ جاری

بانڈی پورہ کے بعد پلوامہ میں میٹنگ، منعقد ،متعدد لیڈران کی شرکت

سرینگر //جموں وکشمیر گوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے اہم میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران بانڈی پورہ کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں ایک میٹنگ اسٹیٹ صدرحاجی محمد یوسف کی صدارت میںجمعرات کو منعقد ہوئی ہے جس میں ضلع کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے ممبران اور لیڈران نے شرکت کی ہے ۔اس میٹنگ میں حدبندی کمیشن سیاسی ریزر ویشن کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مدعے زیر بحث آئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی میٹنگ پانپور علاقے میں منعقد کی گئی ہے جس میںکانفرنس سے وابستہ ضلع کے تمام عہدہ داروں نے حصہ لیا ہے ۔میٹنگ میں اس بات پر ناراض گی کا اظہار کیا گیا ہے کہ کمیشن نے اس طبقے حد تک اعتماد میں نہیں لیا ہے جتنا لینا تھا ۔میٹنگ کے حوالے سے کانفرنس کے صوبائی صدر حاجی محمد یوسف نے بتایا13جوالائی سے 19تاریخ تک مٹٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور19تاریخ کو سرینگر میں ایک میٹنگ کے بعدکانفرنس کے زمہدران اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی دیں گے ۔ کانفرنس کے صدرنے بتایا حد بندی کمیشن نے طبقے کو اس طرح اعتماد میں نہیں لیا ہے جس طرح باقی لوگوں کو لیا ہے ۔انہوں نے بتایاہماراماناہے کہ جموں و کشمیر میں آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی جماعت گوجر بکروال طبقے کی ہے ۔حاجی یوسف نے بتایااگرریزرویشن دیتے ہیں تو آبادی کے تناسب سے گوجر بکروالوں کی9نشستیں ہیں ۔انہوں نے بتایا جو ریز ویشن دے رہے ہیں ہمیں وہاں چاہے جہاں30فیصد آبادی ہے جہاں آج تک ہمیں نہیں ملی ہے انہوں نے بتایا اس کے علاوہ سیاسی ریز ویشن پر بھی بات ہوئی ہے ۔ اس میٹنگ میں جن لوگوں نے شرکت کی ہے ان میںسٹیٹ صدر حاجی محمد یوسف جموں،جنرل سیکرٹری چودھری محمد یاسین پسوال،ضلع صدر پلوامہ یار محمد پسوال،منظور گورسی،غلام جیلانی،مختار احمد،غلام نبی،بجران،بشیر احمد،مسرت جان۔شاہ زرین۔محمد شفیع ڈوئی نثار احمد چیچی،بشیر احمد ڈوئی،علی محمد دیددڈ وغیرہ نے شرکت کی ہے ۔