سرینگر //بزم ادب گلمرگ کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک اہم اجلاس مورخہ 11 جولائی2021 کو بزم کے سب آفس پر منعقد ہوا اجلاس کی صدارت بزم کے صدر میر افروز افروز صاحب نے کی۔ بزم کے پبلیسٹی سیکرٹری عبدل مجید ریشی کانلوکے موصولہ بیان کے مطابق بزم ادب گلمرگ کشمیرکے منعقدہ اجلاس میں چنداہم اور غیر معمولی فیصلے لیے گئے۔بزم ادب گلمرگ کشمیر کا سالانہ میگزین 2021 کے اجرا کرنے کو منظوری دی گئی۔جو تیاری کے اخری مراحل میں ہے۔ ایڈیشن جنرل سیکریٹری محمد اکبر کلان کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر ان کا چارج اب محمد اکبر مجروح کو اضافی طور پر دیا گیا۔ روزنامہ کثیر الاشاعت اخبار تعمیل ارشادکے علاوہ کے بی سی نیوز ، کے این اس نیوز اور گلستان ٹی وی بزم کے میڈیا پارٹنرس ایک اور سال تک بنے رہیں گے اور تعمیل ارشاد کے مدیر ناظم نذیر بزم کے تجزیہ نگار کے طور پر اپنے قیمتی مشوروں سے نوازنے کیلئے مقرر کیا جاتا ہے۔ بزم ادب گلمرگ کشمیر نے 25 جولائی سے رائج الوقت ایس پی اوز کے ساتھ آف لائن پروگرام منعقد کئے جائیںاس دن بدرکوٹ ٹنگمرگ میں نائب صدر ہلال کشمیری کے دولت خانے پر ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس کا طرحی عنوان’’بیہ تی اکھ دوھو دراو روزتھ انتظارس داری پیٹھ‘‘اجلاس میں جن ادیبوں اور شعراء ودانشوروں نے شرکت کی ان میں بزم کے نائب صدر ہلال کشمیری، مشیر اعلیٰ عبدل احد دلبر، محمد اکبر میر شفیق جنرل سیکریٹری، جناب پیر عطیق اللہ عطیق، آرگنائزر عبدل السلام ہمراز۔ محمد اکبر مجروح ایڈیشن جنرل سیکریٹری پبلسٹی سیکرٹری عبدل مجید ریشی کانلو، محمد اکبر کلان اور بزم کے اوبزروعبدل عزیز بیتاب کے نام قابل ذکر ہے۔بزم کے سرپرست اعلیٰ عبدلالرشید شہباز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔










