سرینگر //وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیول اور پولیس انتظامیہ نے ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی ہے جس دوران غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی نے افسران پر غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔ڈی سی بڈگام نے غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے علاوہ اینٹوں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے اینٹ بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم ڈی سی بڈگام کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع میں ہر طرح کے غیر قانونی کاموں کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے پر زور دیا۔شہباز مرزا نے میٹنگ میں ڈسٹرکٹ منرل آفسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں کے رابطے میں رہ کر غیر قانونی طور کی جا رہی کان کنی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی انجام دیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ اس طرح کے کاموں کو روکنے کے لیے ایک اینفورسمنٹ ٹیم تشکیل دی جائے۔ ڈی سی نے اے ڈی سی بڈگام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چل رہے اینٹ کے بھٹوں کا دورہ کرکے غیر قانونی طور کام کر رہے اینٹ کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ضلع میں پہلے ہی 36اینٹ کے بھٹوں کو نوٹس جاری کی جا چکی ہے۔ وہیں، میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام نے غیر قانونی طور چل رہے اینٹ کے بھٹوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان بھی موجود تھے۔










