محکمہ اِطلاعات کا غلام محمد ڈار ( کاوا) کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

سری نگر//جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر ڈویژن اَنعام الحق صدیقی نے محکمہ کے سینئر کلچرل اسسٹنٹ غلام محمد ڈار ( کاوا) کے اَچانک اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جو آج اللہ کو پیار ے ہوگئے۔اِس سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ ڈویژن آفس رام باغ میں جوائنٹ ڈائریکٹر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اَفسروں اور ملازمین نے غلام محمد کی وَفات پر گہرے دُکھ کا اِظہارکیا ہے جو اِس وقت کلچر ل یونٹ سری نگر میں تعینات تھے۔اِس موقعہ پر اَفسران اور ملازمین نے محکمہ کے تئیں اُن کی بے لوث خدمات یا د کیا اور کہا اُن کی وفات محکمہ کے لئے بہت بڑ ا نقصا ن ہے ۔اِس موقعہ پر اَفسران اور ملازمین نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کیا