بانڈی پورہ/ /ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہاہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مثبت معاملات میں بڑی تیزی سے کمی اور شفایابی کی شرح میں بہتری کے ساتھ کووِڈ۔19 کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔اِن باتوں کا اِظہار آج ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں موجودہ کووِڈ منظر نامے کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے پہلی بار مثبت معاملات کی تعداد 100 سے بھی کم ہو گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 82 مثبت معاملات ہیں جن سے سے صرف 6 آکسیجن سپورٹ سسٹم پر ہیں جبکہ باقی مریضوں کی ہلکی علامت ہے یا کوئی علامت نہیں ہے اور انہیں گھریلو قرنطین رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ شفایابی کی شرح 98 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مثبت معاملات کی شرح 0.6 فیصد رہ گئی ۔اُنہوںنے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں کہا کہ 45 سے زیادہ عمر والے گروپ کو ویکسی نیشن کا ہدف حاصل ہوچکا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 18 برس عمر سے 45برس عمر تک کے گروپ کو اَب تک 17,000 ٹیکے لگائے جاچکے ہیںاور آنے والے ہفتوں میں مذکورہ آبادی کو صدفیصد ٹیکے کا ہدف حاصل کرنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے لوگوں سے فوری طور پر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی اپیل کی تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹیکے لگائے جائیں ۔اُنہوں نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے لائن ڈیپارٹمنٹ اور تمام شراکت داروں کی کاوشوں کا شکریہ اَدا کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ توجہ مرکوز اور پُر عزم رہیں تاکہ نتائج کو حاصل کیا جاسکے۔ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی وہ کووِڈ رہنما اَصولوں اور ایس او پیز پر عمل کرنا نہ چھوڑیں بلکہ کووِڈ مناسب طرز عمل پر من و عن سختی سے عمل کریں۔










