نماز ادا کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول پر عمل کریں، علمائے دین

منگلورو: ریاستی حکومت پر مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد، جنوبی کنڑ ضلع کھاجی اور اڈوپی میں مسلم فیڈریشن نے لوگوں سے مسجدوں میں نماز ادا کرتے وقت کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔کھاجی الحاج تواکا احمد مسلیار نے کمیونٹی کے ارکان سے مسجد میں نماز کے لئے آنے سے قبل گھر سے وضو کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھر سے جانمازلانے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا چاہیے، نیز کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔اڈوپی ضلع مسلم فیڈریشن نے کہا ہے کہ تمام ارکان کو چاہیے کہ وہ کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے اصولوں پر عمل کرنے کے لئے دیگر لوگوں کو ترغیب دیں۔ فیڈریشن کے چیئرمین ابراہیم صاحب کوٹا نے مسجدوں میں سماجی دوری برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس تعلق سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔‘‘ ریاست کے فرقہ وارانہ طور پر حساس ساحلی علاقوں میں روحانی اور طبقہ کے لیڈران کی جانب سے کووڈ کے پھیلاؤ کی روک تھام میں قیادت کرنے کے اقدام کا استقبال کیا گیا ہے۔