سرینگر//جموں کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے “عوام کی آواز “پرگرام کے چھوتے قسط کے تحت جموں کشمیر کے تمام لوگوں اور سیاحت سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی تجاویز اور خیلات اظہار کرنے کامشورہ دیا ہے۔اس دوران گورنر موصوف نے جموں ڈویڑن میں جموں کشمیر بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کے تحت 12 ویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر امیدواروں کے علاؤہ والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق “عوام کی آواز ” پرگرام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر آفس کا ایک نیا اقدام ہے جس کا مقصد انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ترقی پسند اقدامات کو اجاگر کرنے اور اس عمل کو مل جل کر آگے بڑھا کر عوامی تاثرات تلاش کرنا مقصود ہے۔ گورنر موصوف کا ماننا ہے کہ اس طرح کے پرگرام سے لوگوں کے عزائم کو ایک قسم کی آواز فراہم کرنا اور لوگوں کی امنگوں کی عکاس کی حکمت عملی تیار کرکے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے حکومت کی جانب سے ایک نمونہ پلیٹ فارم تیار کرنا ہے اور اس عمل سے سچے معنوں میں لوگوں کی جذباتوں اور امنگوں کی ترجمانی ہوگی۔عوام کی آواز کے پرگرام کے حوالے سے گورنر انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس عمل سے کمزرو ، پسماندہ افراد کی آواز کو طاقت بخشنا ہے جبکہ یہ طریقہ کار انتظامیہ کو ایک وڑن دینے کی آواز ہوگی جو عوام کی اجتماعی امنگوں کی علامت ہوگی۔ اس حوالے سے لفٹیننٹ گورنر نے آفیشل ٹیوٹر ہنٹل پر ایک ٹویٹ میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز اور دیگر لوگوں کو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اپنے تجاویز اور خیالات کا اظہار کرنے کا مشورہ دیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ وٹس ایپ نمبر 8493083049 پر یا awaamkiawaz.jk.gov.in پر اپنے تجاویز روانہ کرسکتے ہیں۔اس دوران گورنر موصوف نے ایک اور ٹیوٹ میں جموں ڈویڑن میں جموں کشمیر بورڑ آف اسکول ایجوکیشن سے 12ویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔










