وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا اوڑی سڑک حادثے میں چار اَفراد کی ہلاکت پر اِظہار ِ افسوس

جموں/ / وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں چار اَفراد کی ہلاکت پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوںنے سوگوار کنبوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اِظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دِی کہ وہ انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں۔وزیر اعلیٰ نے متاثرہ کنبوں کی معاونت کے لئے ’چیف منسٹرز ریلیف فنڈ‘ سے فوت شدہ لواحقین کو فی کس 2لاکھ روپے اور زخمی کمسن بچی کو ایک لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا امداد دِینے کا اعلان کیا۔