محکموں کو ہدایت دی کہ تاخیر سے فراہم کی جانے والی سروسز اور جرمانوں کے درمیان فرق کو دور کریں
جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے ) 2011 کے نفاذ کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور احتساب ، بروقت سروس ڈیلوری اور موثر شکایات کے ازالے کے میکانزم پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) کے ایک جائیزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، جس میں ایکٹ کے نفاذ کا جائیزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے محکموں کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت سے تجاوز کر کے نمٹائی گئی درخواستوں اور تاخیر کے ذہ دار افسران پر عائد کئے گئے جرمانوں کی تعداد کے درمیان نمایاں فرق کو دور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایکٹ غیر موجہ تاخیر اور سروس ڈیلیوری میں کمی کیلئے نامزد افسران کے خلاف جرمانے عائد کرتا ہے ، تا ہم تاخیر والے کیسز اور عائد کئے گئے جرمانے کے درمیان فرق کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس معاملے کے ساتھ ساتھ محکموں کی طرف سے واپس کی گئی درخواستوں کی تعداد کا بھی جائیزہ لیا جائے اور اصلاحی اقدامات کئے جائیں ۔ اپیل میکانزم کو زیادہ موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آٹو اپیل سسٹم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ہدایت دی جبکہ اس بات کو یقینی بنانے کی بات کی کہ اپیلیں فرسٹ اپیلیٹ اتھارٹی کی سطح پر بامعنی طور پر جانچی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی کیسز بغیر مناسب کارروائی کے خود بخود سیکنڈ اپیلیٹ اتھارٹی تک منتقل ہو رہے ہیں ، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹیز زیر التوا ء اپیلوں سے آگاہ نہیں ہو سکتیں ۔ انہوں نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر ( این آئی سی ) کے ساتھ مل کر ایک الرٹ میکانزم قائم کرے تا کہ فرسٹ اپیلیٹ اتھارٹیز کو ان کے سامنے زیر التوا کیسز کے بارے میں فوری طور پر مطلع کیا جا سکے اور وہ مقررہ وقت کی حدود کے اندر ان کی جانچ کر سکیں ۔ یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ یہ ایکٹ 2011 میں متعارف کرائے جانے کے وقت ملک میں پیشرو اقدامات میں سے ایک تھا ، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کئی دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں نے اسی طرح کے فریم ورک اپنائے ہیں ، جن میں سے کچھ نے مزید بہتری بھی کی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک آزادانہ جائیزہ جموں و کشمیر کے تجربے کا جائیزہ لینے اور اصلاح کی ضرورت والے شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گا ۔ انہوں نے مزید ایکٹ کے تحت سزا کے تقاضوں کے جائیزے اور نظر ثانی پر زور دیا اور کہا کہ پندرہ سال کا عرصہ موجوقدہ فریم ورک کا از سرِ نو جائیزہ لینے اور احتساب کو یقینی بنانے میں اسے زیادہ موثر بنانے کیلئے کافی طویل ہے ۔ عوامی آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے 15 سال گزرنے کے باوجود شہریوں میں اپنے حقوق اور وقت کی پابندی کے ساتھ عوامی خدمات حاصل کرنے کے دستیاب طریقہ کار کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اس قانون کی ذمہ داری خود قبول کرنی چاہئیے اور اس کی شقوں کی مسلسل تشہیر کرنی چاہئیے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اہم شہری مرکزیت والے حکومتی آلے سے آگاہ ہوں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو مطلع کیا گیا کہ پی ایس جی اے کے تحت مختلف محکموں کی 517 خدمات نوٹیفائی کی گئی ہیں ۔ ان میں سے 114 خدمات آٹو اپیل سسٹم کے ساتھ مربوط کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 163 خدمات کو مربوط کرنے کیلئے شناخت کیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 24 نومبر 2026 کو دستیاب عداد و شمار کے مطابق اضلاع میں مجموعی طور پر 18.80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے تقریباً 16.97 لاکھ کا نمٹارا کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری ، وزراء علی محمد ساگر ، سکینہ ایتو اور جاوید احمد رانا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ، انتظامی سیکرٹریز ، کشمیر اور جموں کے ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ جموں سے باہر تعینات افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔










