محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہدایت دِی
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کو صاف توانائی کی طرف منتقل کرنے، اہم منصوبوں کو مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے اور قابلِ تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اِستعمال کو بہتربنانے پر زور دِیا تاکہ لوگوں کو فوائد پہنچ سکیں۔وزیراعلیٰ،جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان بھی ہے، نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ جموں میں محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بڑے اَقدامات، اِدارہ جاتی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل درآمد میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے اور تحقیق، اِختراع اور سائنسی رَسائی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس شیلندر کمار، سائنس و ٹیکنالوجی کی اِنتظامی سیکرٹری ببیلا رکوال اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں اِنتظامی سیکرٹری ببیلا رکوال نے جموں و کشمیر سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل (جے کے ایس ٹی آئی سی ) اور جموں و کشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے اے کے اِی ڈِی اے) کے مینڈیٹ، کامیابیوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو جانکاری دِی گئی کہ کیپکس موڈ کے تحت 9,025 سرکاری عمارتوںکو سولر ائز کیا گیا ہے جس کی مجموعی صلاحیت 96.10 میگاواٹ ہے۔ اُنہوں نے محکمہ کو بقیہ سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن میں تیزی لانے اور یونیفائیڈ بلنگ،ڈِسکامز کے ذریعے ورچیول نیٹ میٹرنگ (وِی این ایم) فوائد کو اَپنانے اور 10 کلو واٹ اور اس سے زیادہ کے سولر پلانٹس کے لئے سنگل فیز کنکشن کو تھری فیز کنکشن میں تبدیل کرنے سے متعلق بین ڈیپارٹمنٹل مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دِی۔عمر عبداللہ نے قابلِ تجدید توانائی کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سولر اَنرجی کی تیز رفتار توسیع کے ساتھ ساتھ ہوا سے توانائی کے قابلِ عمل مواقع تلاش کرنے کی ہدایت دِی۔ اُنہوں نے محکمہ کے 2030 کے ویژن کا جائزہ لیا جس میں 500 میگاواٹ سولر پی وِی صلاحیت، 100 میگاواٹ چھوٹی پن بجلی اور ہوا، ہائیڈروجن، بائیو ماس اور بیٹری اَنرجی سٹوریج سسٹمز (بی اِی ایس ایس) میں مجموعی طور پر 5 میگاواٹ کا ہدف شامل ہے۔اُنہوں نے پی ایم سوریہ سروور یوجنا کے تحت آبی ذخائر میںسولر اَنرجی کی صلاحیت تلاش کرنے کی بھی ہدایت دِی اور جموں و کشمیر کے تمام 20 اَضلاع میں ماڈل سولر وِلیج اقدام کو تیزی سے عملانے پر زور دِیا۔وزیر اعلیٰ نے منصوبوں کی مقررہ مدت پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور محکمہ کو ہدایت دی کہ ہندواڑہ میں اِنڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی پارک، سری نگر کے راج باغ میں سب ریجنل سائنس سینٹر اور سائنس اِنوویشن ڈسمینیشن سینٹر اور سانبہ کے پٹیاری کلسٹر میں 240 کلوواٹ کے سولر ایگرو فوٹو وولٹک پریشر اری گیشن منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔اُنہوں نے 62 چھوٹے ہائیڈرو پاورمنصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جن کی مجموعی صلاحیت 135.15 میگاواٹ ہے اور جو اس وقت ترقیاتی پائپ لائن میں ہیں۔ اُنہوں نے جنگلات کی مطلوبہ منظوریوں اور این او سی کو مقررہ مدت میں حاصل کرنے کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیا تاکہ عمل درآمد میں تاخیر کو روکا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے گھٹی ،کٹھوعہ اور ہندواڑہ کے اِنڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی پارکس اور مجوزہ سینٹر آف اِنوویشن اینڈ ایکسیلنس کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیق، اِختراع، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے ان کے بروقت آپریشنلائزیشن ااور مؤثر اِستعمال پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گھٹی کا مکمل شدہ بائیو ٹیکنالوجی پارک زیادہ سے زیادہ تجارتی اور تحقیقی استعمال میں لایا جانا چاہیے۔اُنہوں نے سری نگر میں سب ریجنل سائنس سینٹر کو مکمل طور پر فعال کرنے پر زور دیا تاکہ سیاحوں کو انٹرایکٹو سائنسی نمائشوں کے ذریعے راغب کیا جائے۔اُنہوں نے نوجوانوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو سائنسی رسائی کے اَقدامات مضبوط بنانے اور سائنسی تعلیم کو مزید دل چسپ اور قابل رَسائی بنانے کے لئے پلانٹیریم جیسی سہولیات تیار کرنے کی ہدایت دِی۔وزیراعلیٰ اَدویاتی اور خوشبو دار پودوں کے لئے مجوزہ بائیو فارمز کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تجارتی اِفادیت یقینی بنانے اور دیر معاش کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مضبوط مارکیٹ روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پرزنٹیشن میں پی ایم کُسم کے تحت کافی پیش رفت کو اُجاگر کیا جس میںجے اے کے اِی ڈِی اے نے 5,000 کے مختص ہدف کے مقابلے میں 4,891 شمسی زرعی پمپ نصب کئے ہیںجو ہدف کا 97.8 فیصد حاصل کر چکے ہیں۔ اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ میں 30 کلو واٹ سولر اَنرجی سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ سٹیشن بھی شروع کیا گیا ہے۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ گوبردھن پروگرام کے تحت سرکیولر انرجی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پالیسی 2026 نوٹیفائی کی گئی ہے۔’آر اِی ایس سی او‘ موڈ کے تحت’جے اے کے اِی ڈِی اے‘ کے ذریعے 8,000 سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن جس کا ہدف 152 میگاواٹ ہے اور این ایچ پی سی کے ذریعے مزید 1,500 عمارتوں کی سولرائزیشن جس کا ہدف 23 میگاواٹ ہے، تجویز کیا گیا ہے۔ جموں میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے لئے 8 میگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کئے جا چکے ہیں۔’جے کے ایس ٹی آئی سی ‘ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اِختراع کے محاذ پر 2026 کے دوران کئی بڑے سائنسی پروگراموں کے کامیاب اِنعقاد کو اُجاگر کیا جن میں سکمز/ایس کے آئی سی سی میں جموں و کشمیر میڈیکل سائنس کانگریس، آئی یو ایس ٹی میں جے اینڈ کے سائنس کانگریس، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی ) کشمیر میں جے اینڈ کے ایگری کلچر سائنس کانگریس اور گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ جموں میں جموں و کشمیر وومن سائنس کانگریس شامل ہیں۔آئندہ اقدامات میں’’سائنس آن ویلز‘‘، اِدارہ جاتی ترتیبات سے آگے سائنسی بیداری لانے کے لئے ایک موبائل نمائشی بس، جے اینڈ کے چلڈرن سائنس کانگریس، معذور افراد کے لئے معاون ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی، مقام کے لحاظ سے صحت کی تحقیق اور پیٹنٹ اور انٹل لیکچول پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے لئے مالی امداد شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے تحقیق اوراِختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے، سائنسی رسائی کو وسعت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ تحقیقی اور تکنیکی اقدامات جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے عملی حل، کاروباری سرگرمیوں اور اِقتصادی مواقع میں تبدیل ہوں۔










