بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی پہل

بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی پہل

کشیدگی کم کرنے، رابطوں کو مو ¿ثر بنانے اور فوجیوں کے درمیان تصادم روکنے پر توجہ مرکوز

سرینگر / / این این بی // بھارت او ر چین کے مابین کشیدگی میں مزید کمی کیلئے اروناچل پردیش میں کمانڈر سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا جس دوران سرحدی کشیدگی کم کرنے، رابطوں کو مو ¿ثر بنانے اور فوجیوں کے درمیان تصادم روکنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق بھارت اور چین نے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے مقصد سے کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل کر لیا ہے۔ یہ مذاکرات 8 نومبر کو شروع ہوئے تھے اور تقریباً دس روز تک جاری رہے۔ دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کو خوشگوار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت فوج کی تھرڈ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل گریش کالیا نے کی، جبکہ وزارت خارجہ کا ایک نمائندہ بھی مذاکرات میں شامل تھا۔ بات چیت کا بنیادی مقصد اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کو بہتر بنانا، فوجی سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے باہمی طریقہ کار وضع کرنا تھا۔مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے فوجی اہلکاروں کے درمیان رابطوں اور مشغولیت کے لیے واضح پروٹوکول قائم کرنے، مواصلاتی ذرائع کو فعال رکھنے اور سرحد پر تعینات فوجیوں کے درمیان غلط فہمیوں یا تصادم کے امکانات کو کم کرنے کے مختلف پہلوو ¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بات چیت میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ سرحد پر تعینات دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان کسی بھی مقامی واقعے کو بڑے تنازعے میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔ اس مقصد کے لیے مواصلاتی رابطوں کو برقرار رکھنے، فوری معلومات کے تبادلے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مو ¿ثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ فوجی تعیناتی، نقل و حرکت اور رسد کی فراہمی کے معاملات مزید مشکل ہو جاتے ہیں۔ سخت موسمی حالات کے پیش نظر دونوں ممالک کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا ایک اہم چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔تاہم، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مذاکرات کے دوران زیر بحث آنے والے اقدامات موسم سرما کے مکمل آغاز سے قبل عملی طور پر نافذ کیے جا سکیں گے یا نہیں۔اس ملاقات میں بھی سرحدی صورتحال، فوجی سطح پر رابطوں اور ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔