صوبائی کمشنر جموں نے ’ایکتا دیوس‘ کے موقعہ پر ’ رَن فار یونٹی ‘ کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

صوبائی کمشنر جموں نے ’ایکتا دیوس‘ کے موقعہ پر ’ رَن فار یونٹی ‘ کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

جموں//صوبائی کمشنر جموںڈاکٹر وِکاس کنڈل نے ’ایکتا دیوس‘کے موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ ’رَن فار یونٹی‘ کو گلشن گراؤنڈ جموں سے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اس تقریب میں اَفسران، ممتاز شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طالب علموں اور مختلف تعلیمی اِداروں کے عملے نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔یہ موقعہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے لئے اِجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس ایونٹ میں 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی میراتھن دوڑیں شامل تھیں جن کا مقصد جسمانی صحت و تندرستی، باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ میراتھن گلشن گراؤنڈ سے شروع ہواور جموں شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے واپس اسی مقام پر اِختتام پذیر ہوا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے ’ایکتا دیوس‘ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دِن قومی اتحاد، سا لمیت اور اِجتماعی ذمہ داری کے اَقدار کو مستحکم بنانے کی یاد دہانی کرتا ہے۔ اُنہوں نے کھیلوں اور عوامی شرکت کے ذریعے معاشرے کے مختلف طبقوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کے اس اَقدام کو سراہا۔اس تقریب میں ڈی آئی جی جموں۔کٹھوعہ۔سانبہ رینج شریدھر پاٹل، ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ اور دیگر سینئر اَفسران نے بھی شرکت کی۔