lg manooj sinha

لداخ میں آبی تحفظ کی سمت بڑا قدم

جنوری 2027 تک 163 تالاب فعال بنانے کا ہدف، 163 دیہات کو فائدہ پہنچنے گا / لیفٹنٹ گورنر

سرینگر / این این بی // لداخ میں آبی تحفظ کی سمت بڑا قدم کے تحت لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پروجیکٹ امرت سروور کے تحت 97 نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق لداخ میں پانی کی قلت پر قابو پانے، زرعی شعبے کو مستحکم بنانے اور آبی وسائل کے تحفظ کے لیے انتظامیہ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروجیکٹ امرت سروور کے تحت 97 نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ لیفٹنٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے ان نئے آبی ذخائر کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ تمام کام مشن موڈ میں مکمل کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق اس تازہ منظوری کے بعد لداخ میں جنوری 2027 تک فعال کیے جانے والے آبی ذخائر کی مجموعی تعداد 163 تک پہنچ جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 248 دیہات میں سے 163 دیہات کو آبی تحفظ کے دائرے میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان تمام آبی ذخائر میں مجموعی طور پر تقریباً 55 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔حکام کے مطابق لداخ جیسے سرد اور بلند پہاڑی خطے میں موسم سرما کو آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک مو ¿ثر موقع کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ شدید سردی اور سخت موسمی حالات کے باوجود انتظامیہ نے پروجیکٹ امرت سروور پر کام تیز کر دیا ہے تاکہ آئندہ زرعی موسم سے قبل کسانوں کو آبپاشی کے لیے مقامی سطح پر پانی دستیاب ہو سکے۔لیفٹنٹ گورنر نے 97 اضافی آبی ذخائر کی تعمیر کی منظوری دینے کے ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ان منصوبوں کو 31 جنوری 2027 تک مکمل کیا جائے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد لداخ میں مجموعی طور پر 163 آبی ذخائر فعال ہو جائیں گے، جس سے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بارش کے پانی اور سالانہ برف پگھلنے سے حاصل ہونے والے پانی کو محفوظ کرنا ہے، جو بصورت دیگر ضائع ہو جاتا ہے۔حکام کے مطابق ان آبی ذخائر کی دستیابی سے مارچ میں شروع ہونے والے آئندہ بوائی کے موسم کے دوران پانی کی قلت کے باعث زرعی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے کے خدشات کم ہوں گے اور کسانوں کو کھیتوں کی آبپاشی کے لیے مقامی سطح پر پانی میسر آ سکے گا۔پروجیکٹ امرت سروور کے تحت گزشتہ سات ماہ کے دوران 60 آبی ذخائر کو کامیابی کے ساتھ فعال بنایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ لیہ اور کرگل اضلاع میں مزید چھ آبی ذخائر کی تعمیر کا کام جاری ہے، جنہیں رواں سال 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ ان 60 فعال کیے گئے آبی ذخائر میں سے 40 کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اکتوبر کو کیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق نئے 97 آبی ذخائر کی منظوری سے منصوبے کو مزید وسعت ملے گی اور لداخ کے مختلف دیہی علاقوں میں پانی کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق لداخ کے کم از کم 50 سے 60 دیہات میں پانی کی شدید قلت کا مسئلہ درپیش ہے، جن میں کرگل ضلع کے متعدد دیہات بھی شامل ہیں۔ پانی کی عدم دستیابی کے باعث بعض علاقوں کے لوگوں کو اپنے آبائی دیہات چھوڑ کر دوسرے مقامات کی طرف نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ امرت سروور ایسے دیہی علاقوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے جہاں پانی کی قلت نہ صرف روزمرہ زندگی بلکہ زراعت اور مقامی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے ان علاقوں میں پانی کی دستیابی بہتر بنانے اور دیہی آبادی کے ذریعہ معاش کو تحفظ فراہم کرنے کی توقع ہے۔