’’یومِ اطفال کی تقریبات ‘‘وزیر تعلیم نے تعلیمی شعبے کی اہم کامیابیوں کا اِفتتاح کیا

’’یومِ اطفال کی تقریبات ‘‘وزیر تعلیم نے تعلیمی شعبے کی اہم کامیابیوں کا اِفتتاح کیا

جموںوکشمیر میں 610 تعمیراتی منصوبے اور 376 ایسٹرو فزکس لیبارٹریاں قوم کے نام وقف کیں

جموں// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے ’یوم اطفال‘ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اِس موقعہ پر محکمہ سکولی تعلیم نے جموںوکشمیر بھرمیں معیاری، جامع اور بچوں پر مرکوز تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں وزیربرائے تعلیم شمیم فردوس نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کمشنر سیکرٹری تعلیم رام نواس شرما مہمانِ ذی وقارکے طور پر موجود تھے۔ تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا ہ شکھشا بھوانی رکوال، ڈائریکٹرسکولی تعلیم جموںڈاکٹر نسیم جاوید، سیکرٹری جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بوس) غلام حسن شیخ کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران، اساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی۔وزیر موصوفہ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہر بچے کے چار بنیادی حقوق’ حق بقا، حقِ نشو و نما، حقِ تحفظ اور حقِ شرکت ‘ کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے اِس بار پر زور دیا کہ ہر بچے کو مساوی مواقع، معیاری تعلیم اور ایک محفوظ و معاون ماحول تک رسائی حاصل ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لا سکے۔اُنہوں نے والدین، اَساتذہ اور تعلیمی اِداروں کی اِجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ہمہ جہت نشوونما کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ۔ اُنہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تدریس کے جدید طریقے اَپنائیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ اَفزائی کریں اور روایتی کلاس روم کی حدود سے آگے بڑھ کر اَقدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دیں۔کمشنر سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں طلبأ میں تجسس، تخلیقی صلاحیت اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو تجرباتی سیکھنے ، نئی چیزیں دریافت کرنے اور اختراع کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں اور ساتھ ہی ہر بچے کے لئے محفوظ، جامع اور حوصلہ َافزا ماحول بھی قائم کرنا چاہیے۔اُنہوں نے تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل لرننگ کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ نظم و ضبط، ہمدردی، کھیل کود اور اِنسانی اَقدارپر بھی بھرپور توجہ برقرار رکھنے پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے اَساتذہ کی لگن کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبأ کی ہمہ جہت نشوونما کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اِس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا بھوانی رکوال نے اَپنے استقبالیہ خطاب میں بچوںکے مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کے کلیدی اور تبدیلی لانے والے کردار کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ پرورش، جامع اور حوصلہ اَفزا تعلیمی ماحول فراہم کریں جو ہر بچے کو بڑھنے اور بہتر بنانے کے قابل بنا سکے۔
ڈائریکٹرسکولی تعلیم جموںڈاکٹر نسیم جاوید نے ’ یوم اطفال‘ کے موقعہ پرطالب علموں کو مُبارک باد پیش کی اور نوجوان طلباءمیں تخلیقی صلاحیت، اعتماد، تنقیدی سوچ اور اخلاقی اَقدار کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سب کے لئے مساوی تعلیمی مواقع اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریبات کی ایک اہم خصوصیت محکمہ سکولی تعلیم کے تحت سماگراہ شکھشا کی جانب سے مکمل کئے گئے اہم تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور طالب علموں پر مبنی اقدامات کا اِفتتاح اور وقف کرنا تھا جو جموں و کشمیر میں تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔دوران پروگرام پیش کی گئی کامیابیوں میں610 مکمل شدہ تعمیراتی کام،ستمبر اور اکتوبر 2026 کے دوران سماگرا ہ شکھشا کے تحت مکمل کئے گئے 610 تعمیراتی کاموں کا افتتاح شامل ہیں جن کا مقصد سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور ضروری تعلیمی سہولیات کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ 376 گورنمنٹ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 376 ایسٹرو لیبارٹریاں وقف کی گئیںجو طالب علموں کو عملی اور تجرباتی تعلیم کے ذریعے فلکیات، ایسٹرو فزکش اور سائنسی تصورات کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔تعلیمی سال 2026-27 کے دوران جموں و کشمیر بھر کے 7,204 سکولوں میں کندرگارٹن کلاسوں کے لئے فراہم کردہ بچوں کی خاطر موزوں فرنیچر وقف کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد بنیادی مرحلے کے بچوں کے لئے آرام دہ، خوش آئند اور نشوونما کے لحاظ سے موزوں تعلیمی ماحول بنانا ہے۔یہ اقدامات سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، سائنسی تعلیم کو مضبوط کرنے اور بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یونین ٹیریٹر کے بہتر تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں۔تقریبات میں طالب علموں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی اورفن کارانہ پرفارمنس بھی پیش کی گئی جو ان کی تخلیقی صلاحیت، ہنر اور بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں ۔