آئین اور جمہوری حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار/ ڈاکٹر فاروق
سرینگر / / این این بی // جموں وکشمیر کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کی جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہے کی بات کرتے ہوئے صدرنیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی اس لڑائی میں تینوں خطوں کے عوام اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دینا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس عمل سے یہاں کے عوام کو کافی حد تک راحت ملے اور عوامی حکومت بلاروک ٹوک کام کرنے اور مو ¿ثر انداز میں عوام مفاد کے فیصلے لینے کی آزادی حاصل ہوگی ۔ نیشنل نیو زبیورو ( این این بی ) کے مطابق جموں کی اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود، شہریوں، تاجر انجمنوں کے نمائندوں، پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور لیڈران کیساتھ بات کرتے ہوئے صدرنیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن نیشنل کانفرنس کی مراث ہے اور یہ یہاں کے عوام کے دلوں کے بہت قریب ہے۔ خصوصی پوزیشن کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہماری جماعت اس کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں ہے جو عوامی حمایت حاصل کرکے اقتدار، انتظامیہ اور ترقیاتی ایجنڈوں پر عمل درآمد تک محدود ہو، بلکہ اپنے قیام سے ہی یہ جماعت معاشرے کی رہنمائی کرتی آئی ہے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انسانیت، اتحاد اور انصاف جیسی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے اور ہر حال میں یہاں کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے بیش بہا قربانیاں دیتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر سے چھینے گئے عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ہر ایک پُرامن اور جمہوری راستہ اختیار کرنے سے گریز نہیں کریگی۔ ہم نے نہ ماضی میں کبھی دھونس و دباؤ سے اپنے مو ¿قف میں تبدیلی لائی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی عمل کرینگے، جس سے جموںو کشمیر کے عوام کے مفادات کو زک پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کی جماعت ہے اور یہ کا ایجنڈا ہمیشہ یہاں کے عوام کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کے عین مطابق ہوگا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کیا جائے گا تاکہ یہاں کی حکومت مو ¿ثر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے قیام کے بعد لوگوں کو زمینی سطح پر راحت پہنچی ہے اور لوگ تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔ حکومت عوام کیلئے ہر وقت وقف ہے ، ہمارے ممبرانِ اسمبلی ہر وقت اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل و مشکلات اور مطالبات کی جانکاری حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے چُنے ہوئے نمائندوں کے پاس جاکر اپنے مسائل و مشکلات اُجاگر کرائیں ، جس کیلئے لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بھائی چارے، اتحاد، مساوات، انصاف اور عاجزی جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔










