اَفسران نے ان کے دور کوجموںوکشمیرمیں نمایاں پیش رفت سے بھرپور ایک یاد گار باب قرار دِیا
سری نگر// جموں و کشمیر اِنتظامیہ نے سبکدوش ہوئے چیف سیکرٹری اتل ڈولو کو ان کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر والہانہ اور پُروقارالوداعیہ تقریب کا اِنعقاد کیا ۔ اِس موقعہ پر آئی اے ایس اَفسران کی جانب سے ایک پُر وقار الوداعیہ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنر کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنر وں ، متعدد محکمہ جاتی سربراہان اور اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔اَفسران نے سبکدوش ہوئے چیف سیکر ٹری کی خدمات کو سراہا ۔اُنہوں نے اُن کے دورِ ملازمت کو بامقصد قیادت ، اِنتظامی فعالیت اور اِجتماعی ترقی کا دور قرار دِیا۔اِس موقعہ پر اَفسران نے خطاب کرتے ہوئے ان کے دور کو جموںوکشمیر کے اِنتظامی سفر کا ایک اہم اور ترقی پسند مرحلہ قرار دِیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی سربراہی میں اس عرصے کے دوران سرکاری مشینری میں ایک ایک نئی توانائی اور ہم آہنگ کوششیں دیکھنے کو ملیں جس کے نتیجے میں نظامِ حکمرانی کے مختلف شعبوں میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی۔اَفسران نے یاد دِلایا کہ اَتل ڈولو نے ایک اِنتہائی نازک موڑ پر اِنتظامیہ کی قیادت سنبھالی تھی اور اپنے ساتھ ایک واضح مقصد اور پوری اِنتظامی مشینری کو مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مربوط کرنے کی صلاحیت لے کر آئے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر آفیسر اور ہر محکمے کو اس اِجتماعی کوشش کا لازمی حصہ بنایا گیا جس سے ہم آہنگی ،باہمی اعتماد اور مشترکہ ذِمہ داری کا ماحول قائم ہوا اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی گئی۔افسران نے مزید کہا کہ اس دور میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی جس میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، اِداروں کو مضبوط کرنے، ترقیاتی پروگراموں کو تیز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر مسلسل زور دیا گیا کہ حکمرانی کے ثمرات مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچیں۔کئی اَفسران نے ان کے کام کرنے کے انداز کا ذِکر کرتے ہوئے اَتل ڈولو کو ایک ایسا منتظم قرار دِیا جو سب کے لئے دستیاب اور عاجزانہ مزاج کے حامل تھے ۔ان کے مطابق اَتل ڈولو نے پیشہ ورانہ سختی اور اِنسانی ہمدردی پر مبنی رویے کا حسین امتزاج پیش کیا ۔اَفسران کی سننے، رہنمائی فراہم کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کرنے کی ان کی صلاحیت نے انتظامیہ کے اندر اعتماد اور اِجتماعی ذِمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد کی۔اَتل ڈولو نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اَپنے ساتھیوں اور پوری جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا اور ان کے تعاون، حمایت اور اَپنے پورے دورِ ملازمت کے دوران دِکھائی گئی وابستگی کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران جو کچھ بھی حاصل ہوا، وہ مختلف محکموں اور اَضلاع میں کام کرنے والے اَفسران اور ملازمین کی اِجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔اُنہوں نے اَپنے ساتھیوں کا ان کے ساتھ اور تعاون کا شکریہ اَدا کیا اوراِس یقین کا اِظہار کیا کہ اِنتظامیہ جموں و کشمیر کے عوام کے تئیں اسی لگن اور عزم کے ساتھ ترقی اور اچھی حکمرانی کے سفر کو آگے بڑھاتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر سینئر اَفسران اور ساتھیوں نے اَتل ڈولو کو سبکدوشی کے بعد صحت مند، پُرسکون اورخوشگوار زِندگی گزارنے کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔اِس الوداعیہ تقریب میں نظر آنے والی گرم جوشی، ان ساتھیوں کے درمیان ان کے لئے موجود احترام اور عوامی خدمت کے سالوں میں قائم ہوئی دیرپا تعلقات کی عکاس تھی جس نے اس موقعے کو ایک شاندار کیریئرکی تقریب اور ایک ایسے رہنما اور ساتھی کو جذباتی الوداع بنا دیا جو اِنتظامیہ پر ایک دیرپا نقش چھوڑ کر جا رہے ہیں۔










