سری نگر میں کئی اہم سڑکیں بند رہیں گی،ایڈوائزری جاری
سرینگر// یو این ایس / جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جمعرات، 29 اکتوبر کو منعقد ہونے والی سائیکل ریس ”پیڈل تھرو پیراڈائز“ کے پیشِ نظر سری نگر کی بعض اہم سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس سٹی سری نگر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق، جے اینڈ کے پولیس سائیکل ریس 2026 کے دو روٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا روٹ لالیت گھاٹ (پولیس گالف کورس) سے ف ±ور شور روڈ کے راستے نگبل چوک تک ہوگا، جبکہ دوسرا روٹ لالیت گھاٹ سے شالیمار کے راستے ہارون تک مقرر کیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق، بلیوارڈ روڈ پر لالیت گھاٹ سے ہارون تک اور لالیت گھاٹ سے پانڈچ کو ملانے والی سڑک پر عام ٹریفک کی آمدورفت صبح 7 بجے سے سائیکل ریس کے اختتام تک بند رہے گی۔ٹریفک پولیس نے ہارون اور نیو تھیڈ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ چندپورہ، ٹیل بل، زکورہ، ملباغ، الٰہی باغ اور 90 فٹ روڈ کے راستے برزہامہ روٹ اختیار کریں۔ مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کے لیے بھی یہی راستہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گاندربل اور نگبل سے لال چوک کی طرف جانے والی گاڑیوں کو 90 فٹ صورہ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق، ریس میں حصہ لینے والوں کے علاوہ آر ایم باغ کراسنگ سے لالیت کی جانب ٹریفک کی آمدورفت ممنوع رہے گی۔اس کے علاوہ بدیاری سے لالیت کراسنگ، ڈلگیٹ سے بدیاری کے راستے نشاط اور نشاط سے لال چوک کی جانب جانے والی ٹریفک پر بھی پابندیاں عائد رہیں گی۔ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 5 بجے سے ریس کے اختتام تک بلیوارڈ روڈ پر لالیت گھاٹ سے شالیمار کے راستے ہارون اور لالیت گھاٹ سے زکورہ کے راستے پانڈچ تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق، طبی ہنگامی صورتِ حال میں مریضوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور سری نگر ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کی گاڑیوں کو ف ±ور شور روڈ، درگاہ اور خانیار کے راستے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ٹریفک سے متعلق کسی بھی مدد یا مزید معلومات کے لیے مسافروں سے ٹریفک پولیس سٹی سری نگر سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔










