صارفین کی آسائش اور بچاؤ کیلئے ٹروکالر لائٹ ائپ کی شروعات
سرینگر / / این این بی // صارفین کو دھوکہ دہی اور دھوکہ بازی کے کالز کو روکنے کیلئے ٹروکالر نے بھارت میں ٹروکالر لائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی) کے مطابق ٹروکالر نے بھارت میں ٹروکالر لائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک نئی ایپ ہے جو محدود اسٹوریج اور میموری والے اینڈرائڈ فونز پر وہ تحفظ فراہم کرتی ہے جس پر لوگ سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں: کال موصول ہونے سے پہلے یہ جاننا کہ کون فون کر رہا ہے، اور ناپسندیدہ کالز کو بلاک کرنا۔ تقریباً 10 ایم بی حجم والی ٹروکالر لائٹ چند لمحوں میں انسٹال ہو جاتی ہے، تیزی سے کھلتی ہے اور 4 جی بی تک ریم والے فونز پر سہولت کے ساتھ کام کرتی ہے۔یہ ایپ ایسے وقت میں متعارف کرائی جا رہی ہے جب بھارت خریداری کے سب سے مصروف ترین موسم میں داخل ہو رہا ہے، اور اس دوران دھوکے پر مبنی کالز میں اضافہ ہو جاتا ہے، مثلاً ڈیلیوری کے جعلی فون، غیر حقیقی حد تک پ ±رکشش آفرز والی کالز اور کے وائی سی فراڈ۔ لاکھوں لوگوں کے لیے ادائیگیوں، ڈیلیوری اور اہلِ خانہ سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والے فون میں جگہ پہلے ہی کم ہوتی ہے، اور تہواروں کی تصاویر، ویڈیوز اور فارورڈز جمع ہونے کے بعد مزید گنجائش نہیں رہتی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ٹروکالر کا ہلکا ورڑن طلب کیا تھا، اسی کے پیش نظر ٹروکالر لائٹ اس طرح تیار کی گئی ہے کہ تحفظ کے لیے فون کی محدود جگہ سے سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔۔ٹروکالر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، رشت جھنجھنوالا نے کہا”دھوکے باز فون کرنے سے قبل یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کے پاس کون سا فون ہے، اس لیے تحفظ کا انحصار بھی اس بات پر نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جن کے پرانے یا بنیادی نوعیت کےاینڈرائڈ فون بھاری ایپس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارت میں بہت سے لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ٹروکالر استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن یا تو ان کے فون میں اس کے لیے جگہ نہیں تھی یا ایپ ہمواری سے کام نہیں کرتی تھی۔ ٹروکالر لائٹ خاص طور پر ایسے ہی فونز کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے: اسپیم اور فراڈ سے وہی تحفظ، ایک ایسی ایپ میں جو جگہ بھی کم لے اور تیزی سے کام کرے“۔










