تل ابیب/ایجنسیز/ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے منگل کو انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسرائیل کا ایک غیر اعلانیہ دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کی۔یہ دورہ اسرائیلی انتخابات سے چند دن پہلے ایک نہایت حساس وقت پر ہوا ہے، جب امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف وسیع فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات چیت جاری ہے۔صحافی براک راوید کی ایک خصوصی رپورٹ میں دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہیگسیتھ نے پیر کے روز نتن یاہو سے ملاقات کی، جس کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔یہ دورہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے آٹھ دن پہلے ہوا ہے اور ایسے وقت میں ہوا ہے، جب واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران کے خلاف بڑی جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر گفتگو ہو رہی ہے۔










