یو پی آئی پیمنٹ اب جیو اے آئی گلاس سے ہو جائے گی

یو پی آئی پیمنٹ اب جیو اے آئی گلاس سے ہو جائے گی

نئی دہلی/یو این آئی// یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی کیلئے آنے والے وقت میں جیب سے موبائل نکالنے کی ضرورت نہیں رہے گی، موبائل جیب ہی میں رہے گا اور جیو اے آئی گلاس سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے ادائیگی ہو جائے گی۔ جیو نے یہاں یشوبھومی میں جاری ’انڈیا موبائل کانگریس 2026 ‘ میں ایسا ہی ایک مستقبل پر مبنی جدید پروڈکٹ پیش کیا ہے ۔ کمپنی نے اپنی پرسنل اے آئی ویئر ایبل رینج میں کیمرہ گلاس، آڈیو گلاس اور ایئر فون دکھائے ہیں۔ ان میں ’اسکین اینڈ پے‘، اے آئی وائس اسسٹنٹ، لائیو ترجمہ، اے آئی نوٹ ٹیکنگ اور لائیو کرکٹ کمنٹری جیسے فیچرز شامل ہیں۔ یہ ایک سے زیادہ ہندستانی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ’اسکین اینڈ پے‘کی مدد سے کیمرہ گلاس یو پی آئی کیو آر کوڈ اسکین کرے گا، صارف وائس کمانڈ دے گا اور تصدیق کے بعد ادائیگی ہو جائے گی۔ یو پی آئی سرکل کے ذریعہ ایک بار میں پانچ ہزار روپے تک کی ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔ اس کی ماہانہ حد 15 ہزار روپے ہے ۔ کمپنی کی کوشش اے آئی کو موبائل اسکرین اور کی بورڈ سے نکال کر آواز اور روزمرہ کے استعمال سے جوڑنے کی ہے ۔