جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے آج خزاں سیشن کے لئے ’ پینل آف چیئرمینز‘ کا اعلان کیا۔اُنہوںنے رُکن اسمبلی عیدگاہ مُبارک گُل،ممبر اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ اور ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ کو پینل کے ارکان کے طور پر نامزد کیا۔سپیکرموصوف کی عدم موجودگی میں پینل آف چیئرمین ایوان کی کارروائی کی صدارت کرے گا۔










