جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر پولیس کے سب اِنسپکٹر سچن ورما کی اہلیہ ڈاکٹر وشالی مشرا کو اِنسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقرری نامہ سونپا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ کی جانب سے کنبے کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دِلایا۔آئی آر پی کی 23 ویںبٹالین کے پی ایس آئی سچن ورما 11؍ اگست 2025 ء کو سری نگر کے نوگام علاقے میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔










