چندی گڑھ/ایجنسیز/چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے 3 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق دائر ایک شکایت پر سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹروں سمیت دیگر ملزمین کو 5 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری کر دیا ہے۔یہ مقدمہ منی ماجرا، چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جن کا الزام ہیکہ Being Human Jewellery کے شوروم کیلئے انہیں بڑے منافع اور برانڈ کی مضبوط حمایت کا یقین دلایا گیا، لیکن بعد میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، جس سے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔










