گجرات میں بارش سے ہوئی تباہی پر نبین کا اظہار دکھ

گجرات میں بارش سے ہوئی تباہی پر نبین کا اظہار دکھ

نئی دہلی/یو این آئی// بی جے پی کے صدر نتن نبین نے گجرات میں بھاری بارش سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی سلامتی اور ان کی زندگی کے جلد معمول پر آنے کی تمنا کی ہے۔ نبین نے جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ کل رات، مجھے گجرات بی جے پی کے ریاستی صدر جگدیش وشوکرما سے ریاست میں بھاری بارش اور سیلاب کی صورتحال نیز متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بچاؤ کام کے بارے میں تفصیل سے معلومات ملیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں متاثرہ شہریوں تک جلد از جلد ہر ممکن مدد پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ بی جے پی کا ہر کارکن خدمت اور جذبے کے ساتھ متاثرہ شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور امدادی کام میں سرگرمی سے تعاون کر رہا ہے ۔