امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ ٹرمپ کے خطاب میں ایران اور ونیزویلا کا تذکرہ

امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ ٹرمپ کے خطاب میں ایران اور ونیزویلا کا تذکرہ

واشنگٹن/ایجنسیز// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں وینزویلا اور ایران جنگ سمیت شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں، امریکہ میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکہ دنیا بھر میں امید کی کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازعہ نہیں چاہتا۔ٹرمپ کا کہنا تھا ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کردیا، امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔ان کا کہنا تھا پاناما کینال کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے، ہمیں انجیئرنگ کا یہ عظیم شاہکار دیتے ہوئے 38 ہزار امریکیو ں نے جان دے دی۔