وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے رائیل سپرنگس گالف کورس سری نگر میں’ اِنڈیا گالف کارینول‘ کاآغاز کیا

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے رائیل سپرنگس گالف کورس سری نگر میں’ اِنڈیا گالف کارینول‘ کاآغاز کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رائیل اسپرنگس گالف کورس میں’ اِنڈیا گالف کارنیوال 2026 ‘ٹورنامنٹ کااِ فتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے گولف کورس میں ٹی آف کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اِ س موقعہ پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گالف اور ایڈونچر ٹورازم کے بے پناہ صلاحیت موجود ہیں اور اِنڈیا گالف کارنیوال جیسے ایونٹس خطے کے عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اُجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں جموں و کشمیر کو ایک ممتاز سیاحتی مقام کے طور پر مزید مستحکم کریں گی اور مقامی معیشت و مہمان نوازی کے شعبے کو نمایاں کردار اَداکریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں سری نگر، گلمرگ، پہلگام اور سدھرا جموں میں کئی گالف کورسز موجود ہیں جو نہ صرف سیاحوں اور گالفروںکو اَپنی جانب متوجہ کرتے ہیں بلکہ اس کھیل کو عام لوگوں میں مقبول بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔اِس موقعہ پروزیراعلیٰ کے مشیرناصر اسلم وانی ، رُکن اسمبلی زڈی بل تنویرصادق،ممبر اسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ ، سیکرٹری رائیل سپرنگس گالف کورس حارث احمد ہنڈو، ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر سیّد قمر سجاد ، منتظمین اور جموں و کشمیر سمیت بیرونِ ریاست سے آئے ہوئے گالفرزبھی موجود تھے۔یہ ٹورنامنٹ انوویٹیو سپورٹس لیزر اور محکمہ سیاحت جموں و کشمیر کے اِشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد گالف سیاحت کو فروغ دینا اور جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید تقویت دینا ہے۔