کہا،ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم اور مضبوط ارادے کا اعادہ کرتے ہیں
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 22 ؍اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک بیان میں کہا،’’میں2025 آج کے دِن پہلگام میں ہوئے خوفناک دہشت گرد انہ حملے میں جاں بحق ہوئے معصوم اَفراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ میری ہمدردیاں اور دُعائیں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے عزم اور مضبوط ارادے کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘










