بیجنگ /ایجنسیز// چین میں ایک اہم سفارتی پیش رفت کے دوران سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں برطرفی کی تصدیق کی، تاہم اس فیصلے کی وجوہات یا وقت کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین میں اعلیٰ سطحی عہدیداروں کی اچانک برطرفیاں اکثر اندرونی احتسابی عمل یا پالیسی تبدیلیوں کا حصہ ہوتی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے خاموشی اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔










