تل ابیب / یو این آئی // اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردغان پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترک صدر پرکردوں کے قتل عام میں ملوث ہونیکا بھی الزام لگایا۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔ترک صدارتی دفتر کے کمیونیکیشن امور کے سر برا ہ برہا نیتن نے کہا کہ نیتن یاہوکی غزہ میں نسل کشی اور خطہ کے ملکوں پر حملے جاری ہیں، نیتن یاہو ترک صدر کو نشانہ بنانے کی خوش فہمی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مجرم ہیں، ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے خطے کو کشیدگی اور تصادم میں دھکیلنا چاہتا ہے، سب جانتے ہیں اسرائیلی وزیراعظم دوسروں کو درس دینے کی اخلاقی اورقانونی حیثیت کھو چکا ہے، نیتن یاہوکو بالآخر انسانیت کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔










