جموں//ڈائریکٹر ہائی ویز وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ وہائی ویز(ایم او آر ٹی اینڈ ایچ) ہرلین کور نے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایچ آئی ڈِی سی ایل) کے دفتر میں جاری قومی شاہراہ منصوبوںکی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈِی سی ایل)، وزارتِ روڈٹرانسپورٹ وہائی ویز (ایم او آر ٹی اینڈ ایچ) اور نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا (این ایچ اے آئی) کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف جاری شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میںطبعی و مالی صورتحال، ٹائم لائنز اور عمل درآمد سے متعلق اہم مسائل پر توجہ دی گئی۔ڈائریکٹر ہائی ویز نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، مقررہ کردہ معیار کی سختی سے عمل درآمد اور تمام متعلقہ اِداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا۔ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ رُکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں اور کاموں کو آسانی سے انجام دینے کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور منصوبوں کے عمل درآمد میں تیزی لانے پر زور دیا گیا تاکہ رابطے اور عوامی سہولیت کو بہتر بنایا جا سکے۔










