850 میگاواٹ رتلے ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ

850 میگاواٹ رتلے ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ

حکومت نے دی بحالی اور از سر نو آبادکاری منصوبے کی انتظامی منظوری

سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع کشٹواڑ میں 850 میگاواٹ رتلے ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے لیے نظر ثانی شدہ بحالی اور از سر نو آبادکاری منصوبے کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق یہ منظوری 16 اگست 2024 کو انتظامی کونسل کے فیصلے نمبر 115/07/2024 کے تحت جاری کی گئی، جس کے تحت منصوبے کے لیے 120.3216 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ رقم میں بحالی اور از سر نو آبادکاری منصوبے کے لیے 20.8716 کروڑ روپے، مقامی علاقے کی ترقیاتی منصوبے کے لیے 69.45 کروڑ روپے، جس میں 30 کروڑ روپے مہارت کی ترقی کی سرگرمیوں کے لیے مختص جبکہ کاروبار،سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) سرگرمیوں کے لیے 30 کروڑ روپے شامل ہیں۔ نظر ثانی شدہ لاگت کی تفصیلات 2013 کے اصل بحالی اور از سر نو آبادکاری پیکیج کے تحت نظر ثانی شدہ لاگت 20.8716 کروڑ روپے (اصل لاگت 20 کروڑ روپے)،مہارت کی ترقی کیلئے نظر ثانی شدہ لاگت 69.45 کروڑ روپے (اصل لاگت 60 کروڑ روپے)، سی ایس آرسرگرمیاں کیلئے نظر ثانی شدہ لاگت 30 کروڑ روپے (اصل لاگت میں کوئی تبدیلی نہیں)۔ انتظامی منظوری کے دوران ڈپٹی کمشنر، کشٹواڑ اور کارپوریشن کو بحالی اور از سر نو آبادکاری پیکیج کے نفاذ کے دوران خطے کی استحکام، پانی کے ذخائر کے علاقے کی سبز کاری، تعمیراتی فضائی آلودگی کی روک تھام اور کم لاگت کی سبز کاری اور شجر کاری پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہیں تاکید کی گئی ہے کہ کام کو منظور شدہ لاگت کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے اور ضوابط کی سختی سے پیروی کی جانی چاہیے اور کسی بھی حالات میں لاگت میں اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔سرکار نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص وقت مقرر کیا جانا چاہیے اور بغیر کسی لاگت یا وقت کی تاخیر کے مکمل کیا جانا چاہیے۔ منصوبے کے نفاذ کے دوران تمام ضابطے، بشمول جنرل فنانشل رولز اور ورکز مینول کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کارپوریشن کو منظور شدہ یا مختص وسائل سے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ جاری کردہ فنڈز کو صرف مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کام کی تکمیل کو اضافی ذمہ داریوں کے بغیر صرف منظور شدہ سرگرمیوں اور لاگت تک محدود ہوگی، تاکہ لاگت کی معقولیت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر، کشٹواڑوکارپوریشن متعلقہ محکموں یا ایجنسیوں سے ’ایس ا? سی‘حاصل کرے۔نگراں کمیٹی منصوبے کی جسمانی اور مالی ترقی کی باقاعدگی سے نگرانی کرے گی۔ یہ فیصلہ مالیاتی محکمہ کی ہم آہنگی کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔