ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

4لین سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ:’لاگت کاتخمینہ823.45کروڑ‘

سنگرامہ اور دلنہ کے مقام پر2فلائی اوئور:لاگت کاتخمینہ تقریباً100کروڑ رو پے

بارہمولہ//تقریباًایک دہائی کے انتظار کے بعد سری نگر تا بارہمولہ اوریہاں سے اوڑی تک قومی شاہراہ کو چار لینوں والی بنانے کاخواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظرآنے لگاہے ،کیونکہ شاہراہ کی کشادگی اور مختلف مقامات پر فلائی اوئوروںکی تعمیر کیلئے درکار اراضی حاصل کی گئی ہے اور شاہراہ کی زدمیں آنے والی اراضی اورمختلف ڈھانچوںکے مالکا ن کومعاوضہ بھی فراہم کیا جارہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرس اصغر نے اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے ،اوروہ اس حوالے سے ہونے والی ہراہم پیش رفت کے بارے میں حکام سے جانکاری لیتی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ماہ اکتوبر میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے سنگرامہ کادورہ کرکے یہاں تعمیر کئے جانے والے فلائی اوئور کے کام کی پیش رفت کاازخود جائزہ لیا ،اورانہوںنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ سنگرامہ چوک میں قومی شاہراہ کی کشادگی اورفلائی اوئور کی زدمیں آنے والے زمین مالکان اور تاجروںکوفوری طور پر معاوضہ فراہم کیا جائے ،تاکہ وہ اپنی بازآبادی یا رہائش وغیرہ کاکوئی متبادل بندوبست کرسکیں ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ سری نگر ،بارہمولہ قومی شاہراہ کوفور لین میں تبدیل کرنے کیلئے دلنہ اورسنگرامہ کے مقام پر 2فلائی اوئور تعمیر کئے جارہے ہیں ،اوران کی تعمیر کاکام جلد سے جلد شروع کرانے کیلئے بارڈرروڑس آرگنائزیشن نے ٹینڈر نگ اور کاموںکی الاٹمنٹ کاعمل مکمل کرلیاہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ سنگرامہ چوک اور دلنہ میں بننے والے 2فلائی اوئوروں کی تعمیر پر تقریباً100کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کاتخمینہ لگایاگیاہے ،اوراس میں سے58کروڑ روپے کی رقم سنگرامہ چوک میں بننے والے خوبصورت فلائی اوئورکی تعمیر پرخرچ کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ سنگرامہ کے مقام پر یہ فلائی اوئورقومی شاہراہ کے43.440کلومیٹر سے44.294کلومیٹر تک ہوگا،اور اس فلائی اوئور کے دونوں اطراف بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ،تاکہ جن گاڑیوںکوفلائی اوئور کے نیچے سے گزرنا ہو،اُن کوکسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔ذرائع کامزیدکہناتھاکہ سنگرامہ فلائی اوئور کواس ڈیزائن کیساتھ تعمیر کیا جارہاہے کہ یہاں سے گاڑیاںبغیر کسی دشواری کے بارہمولہ ،سنگرامہ اورسوپورکی جانب سفر جاری رکھ سکیں ۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ سری نگر سے بارہمولہ اوریہاں سے اوڑی تک100کلومیٹر قومی شاہراہ کوفورلین بنانے کیلئے لاگت کاکل تخمینہ 823.45کروڑ لگایاگیاہے ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ پٹن اور کانسپورہ بارہمولہ کے نزدیک قومی شاہراہ کے نزدیک بائی پاس شاہراہ بنانے پر بھی غوروخوض کیاجارہاہے ،کیونکہ دونوں مقامات پر موجودہ قومی شاہراہ کی کشادگی میں کچھ مشکلات درپیش ہورہی ہیں ۔جن میں پٹن قصبہ کے اہم بازار کی منتقلی اورکچھ مقامات پرسیکورٹی فورسز کے کیمپوں کے نزدیک قومی شاہراہ کی کشادگی کاعمل بھی شامل ہے ۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیاہے ۔ذرائع کاکہناتھاکہ سری نگر سے بارہمولہ تک قومی شاہراہ کوفورلین بنانے نیز دلنہ اورسنگرامہ کے مقام پر2فلائی اوئوروںکی تعمیر کیلئے بارہمولہ کی ضلع انتظامیہ نے زمین کے حصول کا عمل رواں سال ماہ فروری سے ہی شروع کر دیا ۔ذرائع نے بتایاکہ سنگرامہ چوک کے نزدیک قومی شاہراہ کی کشادگی اوریہاں فلائی اوئور بنانے کیلئے زمین حاصل کرلی گئی ہے اوریہاں موجود ڈھانچوںکو ہٹانے کاکام بھی مکمل کرلیاگیا جبکہ دلنہ میں زمین کے حصول اورموجودڈھانچوں کوہٹانے کاکام بھی جلد شروع کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ سری نگر سے بارہمولہ تک تقریباً55کلومیٹر قومی شاہراہ کو4لین میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ بارہمولہ سے اوڑی تک شاہراہ کو2لین بنایاجائے گا۔