dooran

21 جون کو دنیابھرمیں یوگاکاعالمی دن منایاجارہاہے

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقد کی جانے والی تقریب میں وزیراعظم بھی شریک ہونگے

سرینگر//تیسری بار وزیراعظم کاعہدہ سمبھالنے کے بعد یوگاکے عالمی دن کے موقعے پرشرکت کرنے کے لئے نریندر مودی جموں وکشمیرکے دورے پرواردہونگیںیوگاکاعالمی دن منانے کے سلسلے میں سپورٹس کونسل او رجموںو کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرتیاریاں شروع کردی گئی ہے ۔13-14جون کووزیراعظم جی سیون سمت میں شرکت کے لئے اٹلی کا دورہ بھی کرینگے ۔وزیر اعظم کے عہدے پر تیسری بار منتخب ہونے کے بعد نریندر مودی یوگاکے عالمی دن کے موقعے پر21جون کو جموںو کشمیر کے دورہ پروارد ہونگے ۔ایس کے آئی سی سی سرینگر میں زبروَن پہاڑیوں کے دامن او رجھیل ڈل کے قریب کنوکیشن سینٹر میں یوگاکاعالمی دن منایاجارہاہے جس کے لئے جموںو کشمیر انتظامیہ سپورٹس کونسل نے تیاریاں شروع کردی ہے ۔تین ہزار سے زیادہ افراد جن میںکھیل کے شوقین پولیس وفورسز او رعام شہری یوگاکے عالمی دن کے موقعے پر ایس کے آئی سی سی میں شریک ہونگے ۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے تیاریوں کاآغاز کردیاہے ۔ادھرجی سیون ممالک کی میٹنگ 14جون سے شروع ہونے والی ہے او روزیراعظم 13جون کواٹلی روانہ ہونگے جہاں وہ جی سیون سمت کی سالانہ کانفرنس میں بھارت کی وفدکی قیادت کرینگے ۔ اٹلی کے دورہ کے بعد وزیر اعظم 21جون کوعلی الصبح سرینگروارد ہونگے وزیراعظم کے دورہ کوانتہائی اہمیت کاحامل قرار دیاجائیگا۔اپنے دور ہ کے وزیراعظم جہاں عالمی یوگاکی تقریب میں شرکت کرینگے وہی جموں کشمیرکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سیول فوج فورسز سکوٹی ایجنسیوں خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقی ہونگے جسکے دوران انہیں جموںو کشمیر کے تعمیرترقی امن قانون اور حفاظتی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائیگی ۔