تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی ـ’کیوریٹیو پٹیشن ‘سپریم کورٹ میں خارج
سری نگر//سپریم کورٹ نے سال1989سے1990کے دورن کشمیرمیں پنڈتوں کی ہلاکتوں کے واقعات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(SIT) سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی کیوریٹیو پٹیشن کو خارج کر دیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کشمیری پنڈتوں کے زیر انتظام این جی او’رُوٹس ان کشمیر‘ کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک کیوریٹیو پٹیشن دائرکی گئی تھی ،جس میں یہ مطالبہ کیاگیاتھاکہ سال1989 سے1990کے دورن کشمیرمیں پنڈتوں کی ہلاکتوں کے واقعات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(SIT) سے تحقیقات کرائی جائے ۔سپریم کورٹ نے کشمیری پنڈتوں کے مبینہ اجتماعی قتل اور نسل کشی کی کسی مرکزی ایجنسی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ کسی ایجنسی سے جانچ کرانے کی درخواست کرنے والی کیوریٹیو پٹیشن کو خارج کر دیا ۔سپریم کورٹ نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہماری رائے میں، روپا ہرا بمقابلہ اشوک ہرا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بتائے گئے پیرامیٹرز کے اندر کوئی کیس نہیں بنایا گیا ہے ۔










