کہا،غیر خرچ شدہ فنڈز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منظور شدہ منصوبوں پر بھی خرچ کیا جائے گا
سری نگر// کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مندیپ کور نے آج اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ 14ویں مالیاتی کمیشن کے تحت غیر خرچ شدہ فنڈز کو جاری کاموں اور منصوبہ جات کے لئے اِستعمال کریں جنہیں مجاز اَتھارٹی کی منظوری کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ذریعے منظور کیا گیا ہے۔اِس سلسلے میں یہاں موصول ہونے والے ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق اِس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اَضلاع 14ویں فائنانس کمیشن کے فنڈز محروم نہیں ہوں گے لیکن 31؍ مارچ 2023ء سے قبل فنڈز کے بروقت اور معقول اِستعمال کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ 4,291 پنچایتوں کے پاس پڑے ہوئے ایف سی فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے اور غیر خرچ شدہ فنڈز سوچھ جموں و کشمیر کے لئے استعمال کئے جائیںجو حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔یہ بات قابلِ ذ ِکر ہے کہ صدر سے 2؍ جنوری 2013ء کو 14ویں مالیاتی کمیشن ( ایف ایف سی ) تشکیل دیا گیا تھا تاکہ 2015-2020ء میں مرکز اور ریاستی مالیاتی تعلقات کے مخصوص پہلوئوں پر سفارشات پیش کی جاسکیں،جہاں جموںوکشمیر کو سال 2015-16 ء کے دوران پہلی دو قسطیں موصول ہوئیں۔اِس کے بعد 2016 ء میں پنچایتی راج اِداروں کی پانچ سالہ معیاد ختم ہونے کی وجہ سے جموںوکشمیر یوٹی میں پی آر آئیز کی عدم موجودگی کی وجہ سے تین برسوں تک بقیہ قسطیں نہیں مل سکیں۔جموںوکشمیر کو 2019-20ء میں 2019 ء میں پی آر آئی کی تشکیل کے بعد6مزید اقساط اور 4مزید اقساط ’’ بیک ٹو وِلیج‘‘ پروگرام مرحلہ سوم کے لئے موصول ہوئیں۔ اِس سکیم کو 31؍ مارچ 2021ء کو بند ہونا تھا لیکن گرام پنچایتوں کو کووِڈ وَبائی اَمراض کی وجہ سے درپیش رُکاوٹوں کی وجہ سے جموںوکشمیر سمیت مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے ایف ایف سی گرانٹس کے مالی برس2020-21ء سے آگے اِستعمال کے بارے میں ایم او پی آر کو موصول ہوئی۔ ایم او پی آر نے اِس کے مطابق یہ معاملہ وزارتِ خزانہ ( ایم او ایف) کے ساتھ اُٹھایا اور مالی برس 2020-21ء سے آگے اور 31؍ مارچ 2022 ء تک گرام پنچایتوں کے ذریعے ایف ایف سی گرانٹس میں سے خرچ کرنے کے لئے ایک بار کی فراہمی حاصل کی۔تاہم، گرام پنچایتوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ایف ایف سی گرانٹس کی غیر خرچ شدہ رقم کو صرف جی پی ڈی پی میں شامل کاموں پر اِستعمال کریں اور ایم او ایف کے جاری کردہ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق ہوں ۔ اِس سلسلے میں رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی دفاتر کو ایف ایف سی اکائونٹس کو ملانے اور دسمبر2022ء تک جاری تمام کاموں کو مکمل کرنے کے لئے مختلف مو اصلات بھیجے گئے۔اِس طرح اِس کے مطابق ایف ایف سی گرانٹس کے تحت جاری کاموں کے علاوہ پنچایت حلقوں ، بلاک دفاتر اور ضلع پنچایت دفاتر کے کھاتوں میں رقوم منجمد کرنے کا حکم 16 ؍ جنوری 2023ء کو جاری کیا گیا۔










