ایس پی او کی نوکری اور پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت

ایس پی او کی نوکری اور پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت

8.25 لاکھ روپے اینٹھنے کا الزام، سیاسی لیڈر کے خلاف مقدمہ

سرینگر//یواین ایس / اننت ناگ میں پولیس نے ایک سیاسی لیڈر کے خلاف مبینہ طور پر اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی نوکری اور شری امرناتھ جی یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر 8.25 لاکھ روپے لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عابد حسین ننگرو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ عابد حسین ننگرو نے اسے ایس پی او کی ملازمت دلانے اور سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے نصب کرنے کی اجازت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔الزام کے مطابق اس مقصد کے لیے شکایت کنندہ سے 8 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے گئے، تاہم رقم لینے کے باوجود نہ تو ایس پی او کی ملازمت دلوائی گئی اور نہ ہی خیمے لگانے کی اجازت حاصل کی جا سکی۔اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس سے رجوع کیا۔پولیس تھانہ اننت ناگ میں اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 283/2026 درج کر کے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔