ایک حالیہ سروے میں دس فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ یوکرین اب بھی روس کو شکست دے سکتا ہے، جبکہ بیس فیصد کا خیال اس کے برعکس تھا۔یورپی یونین میں شامل ممالک میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں دس فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا ان کو اب بھی یقین ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ دو سال سے جاری جنگ میں یوکرین روس کو شکست دے سکتا ہے۔ یہ سروے جرمن دارالحکومت برلن میں قائم تھنک ٹینگ ’دی یورپین کونسل آف فارن ریلیشنز‘ نے کرایا ہے، جس میں 20 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ انہیں روس کی فتح کی توقع ہے۔ اس سروے میں 37 فیصد جواب دہندگان کا ماننا تھا کہ اس جنگ کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہوگا، تاہم اس دوران یوکرینی حکومت اپنے ملک کا ایک بڑا حصہ کھو دے گی۔
اس وقت روس یوکرین کے تقریبا بیس فیصد حصے پر قابض ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین کے کئی اور علاقوں کو روس کا حصہ قرار دے چکا ہے۔ اس حالیہ سروے کے 41 فیصد۔، یعنی نصف سے بھی کم شرکاء کی رائے میں یورپ کو یوکرین پر روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور دینا چاہیے۔ اس سروے میں جرمنی فرانس، پولینڈ اور سویڈن سمیت 12 یورپی ممالک کے 17,000 سے زائد بالغ باشندوں نے حصہ لیا۔
یوکرین تقریباً دو سال سے روس کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور اب جب کے مغربی سپورٹ رُک گیا ہے، کییف کو میدان جنگ میں مشکل کا سامنا ہے۔ اس دوران امریکہ میں ایک سیاسی تنازعے کے باعث واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کے لیے ایک مالی امددای پیکج کے حوالے سے بھی ہفتوں سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔دریں اثناء جرمن حکومت نے بھی ابھی تک یوکرین کو ٹاورس کروز میزائل فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے، جبکہ کییف اس میزائل کا بارہا مطالبہ کر چکا ہے۔ ECFR کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ،’’ولادیمیر پوتن مغرب کی جنگی تھکاوٹ پر انحصار کیے ہوئے یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔‘‘
سردیاں بڑھتے ہی کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
وادی شدید سردی کی لپیٹ میں
’لوک تنتر بچاو ، انارکی ہٹاو ¿‘ پدیاترا کی قیادت
اردغان کی جانب سے مکہ معاہدہ کی توثیق کا عمل شروع
ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟
ٹرمپ کا پیدائشی شہریت پر پابندی کا دوسرا صدارتی حکم نامہ بھی معطل
امریکی بچوں کو ایلون مسک18 ارب ڈالر بانٹیں گے
ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے کہا: ایران کے خلاف ’فتح قریب ہے‘
شمالی کوریا ایٹمی ہتھیارو ں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا: کم جونگ
نیتن یاہو کیخلاف سیاسی دباؤ بڑھنے لگا، 7 اکتوبر کے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے بل کی ابتدائی منظوری










