’لوک تنتر بچاو ، انارکی ہٹاو ¿‘ پدیاترا کی قیادت

’لوک تنتر بچاو ، انارکی ہٹاو ¿‘ پدیاترا کی قیادت

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں پہنچیں گے، پریڈ گراونڈ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

سرینگر / این این بی // بی جے پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ’لوک تنتر بچاو ¿، انارکی ہٹاو ¿‘ پدیاترا کی قیادت کرنے کیلئے مرکزی وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما راجناتھ سنگھ آج جموں پہنچیں گے جس دوران وہ پریڈ گراو ¿نڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق مرکزی وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما راجناتھ سنگھ 28 نومبر کو جموں پہنچیں گے، جہاں وہ بی جے پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ’لوک تنتر بچاو ¿، انارکی ہٹاو ¿‘ (جمہوریت بچاو ¿، انارکی ختم کرو) پدیاترا کی قیادت کریں گے اور پریڈ گراو ¿نڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پدیاترا کا آغاز ہفتہ کو صبح 10 بجے پنڈتھرتی چوک کے قریب ریڈیو اسٹیشن سے ہوگا، جو مختلف راستوں سے گزرنے کے بعد پریڈ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ پریڈ کے قریب برہمن سبھا کے مقام پر ایک بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں، بشمول کشمیر سے بی جے پی کے کارکنان، منتخب نمائندگان، اراکین اسمبلی اور سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی اجتماع کی صدارت بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر اور راجیہ سبھا رکن ست شرما کریں گے، جبکہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے عوام کو اپوزیشن جماعتوں، خصوصاً کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ ’گمراہ کن مہم‘ سے آگاہ کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کا الزام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جمہوری طور پر منتخب مودی حکومت کے خلاف غلط اطلاعات اور سیاسی بیانیے کے ذریعے عوام میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی اس موقع پر کانگریس کو بھی نشانہ بنائے گی اور 1975 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے، اپوزیشن رہنماو ¿ں کو گرفتار کرنے، پریس پر پابندیاں عائد کرنے اور شہریوں کے آئینی حقوق محدود کرنے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس پر ’جمہوریت کو نقصان پہنچانے‘ کا الزام عائد کرے گی۔بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کانگریس پر سیاسی اقتدار حاصل کرنے کے لیے ’انتشار پھیلانے‘ اور ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا بھی الزام عائد کرے گی۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کو جمہوری اداروں، آئین اور آئینی اداروں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس سلسلے میں ان کے ہر سیاسی اقدام کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔پارٹی نے ملک بھر میں ’لوک تنتر بچاو ¿، انارکی ہٹاو ¿‘ مہم کا آغاز 22 اکتوبر کو کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد بی جے پی کے مطابق جمہوری اقدار کا دفاع، آئینی اداروں کو مضبوط بنانا اور کانگریس و اس کے اتحادیوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے مبینہ غلط اطلاعات پر مبنی بیانیے کا مقابلہ کرنا ہے۔ مہم کے تحت عوامی ریلیاں، پدیاترائیں، یوتھ کنونشنز اور نچلی سطح پر عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر میں بی جے پی نے اس مہم کو تمام اضلاع اور اسمبلی حلقوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی صدر ست شرما کی قیادت میں مختلف اضلاع میں پدیاتراو ¿ں، یوا سمیلنوں، عوامی رابطہ پروگراموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتاز شخصیات کے ساتھ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے جمہوری اداروں، انتخابی اصلاحات، آئینی اقدار اور عوامی مسائل سے متعلق بی جے پی کا موقف براہ راست لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ اسی مہم کے تحت جموں میں ہونے والی بڑی پدیاترا ست شرما کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں راجناتھ سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ پدیاترا میں پارٹی رہنماو ¿ں، منتخب نمائندگان، عہدیداروں، کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق راجناتھ سنگھ کا 28 اور 29 نومبر کو پونے، مہاراشٹرا کا پہلے سے طے شدہ دو روزہ دورہ تھا، تاہم جموں و کشمیر بی جے پی کی قیادت کی درخواست پر انہوں نے 28 نومبر کو جموںمیں پدیاترا اور عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ راجناتھ سنگھ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں پہنچیں گے اور ریلی سے خطاب کے بعد براہ راست پونے روانہ ہو جائیں گے۔