سانبہ// کمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی یشامدگل نے ڈیری پروسسنگ پلانٹ اور فروٹ ایگرو اینڈ ویجی ٹیبل پروڈیوسرز کوآپریٹیو ( ایف پی او ) بڑی براہمنا سانبہ کا دورہ کیا۔اُنہوں نے ڈیری پروسسنگ یونٹ کے کام کاج کا معائینہ کیا جو بڑی براہنما میں واقع جموں وکشمیر ڈیری کوآپریٹیو فیڈریشن لمٹیڈ ( جے کے سی ڈی ایف ) اور وِجے پور سانبہ میں وِجے پور فروٹ ایگر و اینڈ ویجی ٹیبل پروڈیو سرزکوآپریٹیو ( ایف پی او) کے ساتھ منسلک ہے ۔کمشنر سیکرٹری نے جے کے سی ڈی ایف پروسسنگ یونٹ کی تیار یوںکا جائزہ لیا اور دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ میں جلد شروع کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ اُنہوں نے فیڈریشن کے ممبروں کے طور پر مزید کوآپریٹیو قائم کرنے کی اہمیت پر زو ردیا ۔ اُنہوں نے اس دودھ کے سرپلس یونین ٹیریٹری میں ڈیری کوآپریٹیوز کے لئے مارکیٹنگ کے اِضافی مواقع تلاش کرنے کی حوصلہ اَفزائی کی۔بعد میں اُنہوں نے وِجے پور فروٹ ایگر واینڈ ویجی ٹیبل پروڈیو سرز کوآپریٹیو لمٹیڈ ( ایف پی او ) کا بھی معائینہ کیا اور ’’ ڈریگن فروٹ ‘‘ کی کاشت اور مارکیٹنگ کا جائزہ لیا۔ نبارڈ سے وابستہ اس ایف پی او نے قلیل مدت میں نمایاں پیش رفت دِکھا ئی ، جس نے 150سے زیادہ ممبران ہیں اور صرف پانچ مہینوں میں 12لاکھ روپے سے زیادہ کا بزنس ٹرن اوور حاصل کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹیو کیول شرما، جوائنٹ رجسٹرار راکیش دوبے اور جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کوآپریٹیو مدن گوپا ل شرما کے علاوہ محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔ یشامدگل نے دورے کے دوران مرکزی کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور جموں وکشمیر یوٹی کی اِنتظامیہ کے مختلف اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔










